• اکتوبر 24, 2020

احسن اقبال زیادتی واقعہ پر بھی بیان بازی سے باز نہیں آئے: فیاض الحسن چوہان

لاہور:وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ احسن اقبال زیادتی واقعہ پر بھی بیان بازی سے باز نہیں آئے، لیگی ترجمانوں نے سی سی پی او لاہور کے بیان کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نارروال کے ارسطو سیاسی بیان بازی پر اتر آئے، لیگی قیادت کی جانب سے فرانزک سائنس لیبارٹری کے قیام کا دعویٰ بھی جھوٹ کا پلندہ نکلا، پرویز الٰہی نے لیبارٹری کی داغ بیل ڈالی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بے حسی کا طعنہ دینے والے شاید سانحہ ماڈل ٹاؤن بھول گئے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کسی لیگی قائد کو ذمہ داری قبول کرنے کی جرات نہیں ہوئی جہاں 80 کے قریب شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، حاملہ خواتین کو انتہائی ظالمانہ طریقے سے گولیاں مار کر مار دیا گیا۔ ن لیگی سابق حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث افسران کو ترقی دے دی تھی۔

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما احسن اقبال نے موٹروے زیادتی کیس کی ذمہ داری پی ٹی آئی حکومت کو ٹھہراتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

موٹر وے پر خاتون سے زیادتی، حکمران مستعفی ہو جائیں، احسن اقبال کا مطالبہ

Read Next

لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی پھر خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور دفترخارجہ طلب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے