• مارچ 1, 2021

احسان مانی کے ابتدائی 6 ماہ کے اخراجات کی تفصیل جاری

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کے ابتدائی 6 ماہ کے اخراجات کی تفصیل پی سی بی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق احسان مانی نے چھ ماہ میں 57 لاکھ 6 ہزار 171 روپے خرچ کئے ، اوسط ایک ماہ میں 9 لاکھ 51 ہزار روپے خرچ کئے ۔ احسان مانی نے رہائش کی مد میں 22 لاکھ 2 ہزار روپے سے زائد خرچ کئے ، گاڑی اور ڈرائیور کی مد میں 5 لاکھ 29 ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے۔ دستاویزات کے مطابق علاج کے لیے احسان مانی نے 81 ہزار 8 سو روپے خرچ کئے ، غیرملکی دوروں پر 11 لاکھ 85 ہزار چھ سو روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔اندرون ملک سفر پر 9 لاکھ 67 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی، سکیورٹی گارڈ اور ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 3 لاکھ 49 ہزار روپے خرچ کئے گئے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عمران فرخت کے طویل ترین کیریئر کا 26 جنوری کو اختتام

Read Next

اچھی کارکردگی پر سر پر چڑھادیتے ہیں اور ناقص کارکردگی پر فوراً سے نیچے گرادیتے ہیں،اظہر علی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے