• اکتوبر 22, 2021

‘احسان اللہ احسان کے جعلی فیس بک اکاؤنٹ سے نیوزی لینڈ ٹیم کو دھمکی دی گئی’

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعا ت فواد چودھری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کودورہ پاکستان سے روکنے کی دھمکی احسان اللہ احسان کے جعلی فیس بک اکاؤنٹ سے دی گئی، نیوزی لینڈکی اتنی فوج نہیں جتنی ہم نےان کی ٹیم پرسکیورٹی کیلئےلگائی۔

وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دھمکی سے متعلق فیک نیوزکےحقائق پیش کئے، ان کا کہنا تھا کہ سنڈےگارڈین نےنیوزی لینڈ ٹیم کے دورے کے خلاف دھمکی آمیز آرٹیکل لکھا، نیوزی لینڈکے اوپنر مارٹن گپٹل کی اہلیہ کو دھمکی آمیز ای میل بھیجی گئی، اس ای میل اکاؤنٹ سے ابھی تک صرف ایک ہی ای میل بھیجی گئی ہے۔ تمام واقعات کے باوجود نیوزی لینڈ نے پاکستان کادورہ منسوخ نہیں کیا۔ ایس سی اواجلاس کےموقع پرنیوزی لینڈکی ٹیم پاکستان میں موجود تھی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم زندہ قوم ہیں، ہمیں تنہا نہیں کیا جا سکتا۔ جو سمجھتے ہیں نیوزی لینڈ کی ٹیم کے واپس جانے سے پاکستان تنہا ہو جائے گا وہ غلطی پر ہیں۔ اب آسٹریلیا کو بھی ایک جعلی تھریٹ ای میل مل جائےگی، نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے کے دن ہی کہہ دیا تھا اب انگلینڈ کی ٹیم بھی نہیں آئے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فٹبال ویمن ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ، انگلینڈ نے لکسمبرگ کو دس صفر سے پچھاڑ دیا

Read Next

سپریم کورٹ: نسلہ ٹاور سے متعلق نظر ثانی درخواستیں مسترد، عملدرآمد رپورٹ طلب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے