• جون 14, 2021

احساس کفالت پروگرام میں دھوکہ دہی سے پیسے ہتھیانے والے مزید 4 ملزمان گرفتار

پشاور: خیبر پختونخوا میں احساس کفالت پروگرام میں دھوکہ دہی سے پیسے ہتھیانے والے مزید چارملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق احساس کفالت پروگرام میں دھوکہ دہی سے پیسے ہتھیانے میں ملوث مزید چار ملزموں کو گرفتار کیا گیا، ملزمان فوت شدہ لوگوں کو احساس پروگرام کے لئے رجسٹرڈ کروا کر پیسے نکلواتے تھے۔

کوہاٹ ،تورغر،ایبٹ آباد و دیگرشہروں میں فوت شدہ افراد کے نام پر پیسوں میں خرد برد کی گئی، ایف آئی اے کے مطابق فراڈ میں ملوث گروہ میں شامل دو ملزموں کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے، گرفتار ملزمان میں ایک مرکزی ملزم بھی شامل ہے، ایف آئی اے نے فراڈ سے متعلق مزید تحقیقات بھی شروع کررکھی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کے پی فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹریاں سیل

Read Next

این سی اوسی کا پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ، تمام کاروبار ہفتے میں ایک دن بند رہیں گے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے