• اگست 2, 2021

احساس پروگرام کا 33 فیصد سندھ پر خرچ کیا، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے  احساس پروگرام کا 33 فیصد سندھ پر خرچ کیا ہے۔

سکھر میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران لاک ڈاون کے باعث دوسرے ممالک میں غریب طبقہ پس گیا تاہم ہمم غریبوں کی بحالی کے لئے احساس پروگرام لے کر آئے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ آنے پر خوشی محسوس کر رہو ہوں، یہاں آنا میری خواہش تھی کیونکہ یہ ملک کاغریب ترین علاقہ ہے۔

عمران خان نے  کہا کہ ملک بھر کے دوروں کے دوران دیکھا کہ بلوچستان اور اندرون سندھ سب سے کم ترقی یافتی ہیں۔ سکھر حیدرآباد موٹروے سے عوام کو بہت فائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، سندھ کے کئی علاقے آگے جانے کے بجائے پیچھے جا رہے ہیں، پنجاب میں ہمارا مقابلہ مافیا کے ساتھ تھا۔

عمران خان نے کہا کہ ہنر سیکھ کر نوجوان اثاثہ بن جائیں گے ورنہ بوجھ بنیں گے، ہم نے نوجوانوں کی تربیت پر پورا زور لگانا ہے، پوری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو ان کے پاؤں پر کھڑا کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  کراچی سے منسلک جزیرے پر ایک بڑا منصوبہ لے کر آرہے ہیں، کراچی جزیرے پر منصوبے پر 40 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہونا تھی جس کا سارا فائدہ سندھ کو ہونا تھا۔

انہوں نے کہا وفاق کی دلچسپی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے اور روپیہ مضبوط کرنے میں تھی، سندھ کی حکومت نے این او سی دے کر کینسل کردیا جس سےسندھ حکومت کو ہی نقصان ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

تحریک لبیک پاکستان کی میڈیاکوریج پر بھی پابندی

Read Next

وفاقی کابینہ میں ردو بدل، وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں شوکت ترین کے سپرد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے