• اکتوبر 31, 2020

احتیاطی تدابیر کے ساتھ حج کی آخری رسومات ادا کی گئیں

کسی بھی شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بغیر حج کی ادائیگی مکمل کر لی گئی۔

منیٰ میں جمرات پل پر حجاج کرام کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ حج کی آخری رسومات  ادا کی گئیں جس کے بعد حجاج کرام خانہ کعبہ میں ’طواف زیارہ‘ یعنی الوداعی طواف کر رہے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق حجاج کرام کو طواف زیارہ کے بعد 14 روز تک قرنطینہ اختیار کرنا پڑے گا۔

متعدد حجاج الوداعی طواف کے بعد اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں جب کہ کچھ جو مکہ کے  ہوٹلز میں مقیم تھے وہ ادھر ہی آئسولیشن میں رہیں گے۔

سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق تمام مناسک حج کی ادائیگی مکمل کر لی گئی ہے اور اس دوران کسی حاجی میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں اس سال کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج ادا کیا گیا۔

سعودی حکام کے مطابق اس مرتبہ صرف 10 ہزار عزام کرام کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل ہوئی جن کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا تھا۔

ان میں سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی تارکینِ وطن کی تعداد 70 فیصد اور 30 فیصد سعودی شہری تھی جب کہ گزشتہ برس 25 لاکھ سے زیادہ فرزندانِ توحید نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کشمیریوں سے یکجہتی، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور معید یوسف کا ایل او سی کا دورہ

Read Next

نیب کی بڑی عید پر بڑی کارروائی،شریف گروپ کے (سی ایف او) کوگرفتارکرلیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے