
راولپنڈی: احتساب عدالت کے جج ارشد ملک انتقال کرگئے، سابق جج ارشد ملک کورونا کے باعث ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے، نماز جنازہ مندرہ میں ادا کی جائے گی، پسماندگان میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔ سابق جج ارشد ملک کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں آج ان کا انتقال ہوگیا۔ ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے ویڈیو سکینڈل کیس میں عہدے سے برطرف کر دیا تھا، انہوں نے انتظامی کمیٹی کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا تھا۔
0 Reviews