• اکتوبر 30, 2020

احتساب، انصاف، میرٹ اور پسماندہ طبقے کی ترقی وزیراعظم کا وژن ہے: شبلی فراز

اسلام آباد: شبلی فراز نے پی ٹی آئی حکومت کے 2 سال مکمل ہونے کے بعد وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتساب، انصاف، میرٹ اور پسماندہ طبقے کی ترقی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، دشمن ہمیں ہر طرح کا نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، وہ ملک میں نا امیدی اور افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، شبلی فراز نے کہا ہے حکومتی کارکردگی اجاگر کرنے میں وزارت اطلاعات کا کردار اہم ہے، سیاست کا مقصد فلاحی ریاست کا قیام ہے، دوسری طرف وہ سیاست ہے جہاں ذاتی مفادات کا تحفظ ہے، وہ حکومت بنانا چاہتے ہیں جہاں عوام کی خدمت ہو، وزیراعظم کی یہی سوچ ہے کہ ملک کو کس طرح آگے بڑھایا جائے۔ شبلی فراز کا کہنا تھا عمران خان خود غریب پرور، محنتی اور محبت وطن شخصیت ہیں، عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف نے صحیح اور غلط کی سیاست میں تفریق کی، سیاست کو ایک پیشہ بنا دیا گیا تھا جسے عوام نے مسترد کر دیا ہے، دشمن قوتیں ففتھ جنریشن وار میں نا امیدی اور مایوسی پیدا کرنا چاہتے ہیں، ہماری جنگ ہمیں کامیاب کرے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Breaking News:FM Qureshi to undertake visit to Beijing on Aug 20 :sources

Read Next

ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومت نے اخراجات میں کمی کی: مشیر خزانہ حفیظ شیخ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے