• جون 22, 2021

احتجاج: وفاقی دارالحکومت کے متعدد راستے بند

اسلام آباد: مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت آنے اور جانے والے راستے بند ہیں۔ ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

اسلام آباد میں ڈھوکری چوک، بھارہ کہوں، کشمیر چوک، روات ٹی چوک کرار، ترنول، فیض آباد، آئی جے پی روڈ سے متبادل روٹس فراہم کر دیئے گے ہیں۔

راول ڈیم روڈ، ترامڑی روڈ، فیصل ایونیو، ایکسپریس روڈ، مارگلہ روڈ ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔ جناح ایونیو، سری نگر ہائی وے، سیون، نائن، ٹین اور الیون ایونیو ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اتاترک ایونیو اور شاہر دستور ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔

اسلام آباد میں ترنول پھاٹک، اٹھال چوک، بہارہ کہو اور روات ٹی چوک بند ہیں۔ ٹریفک پولیس نے آمدورفت کےلیے متبادل راستے فراہم کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ، ساہیوال میں احتجاج، 21افراد زخمی

راولپنڈی کے لیاقت باغ اور ترنول میں سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے۔ اسلام آباد سے اسٹیڈیم روڈ جانے والا راستہ کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے اور کشمیر چوک ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جمعیت علمائےاسلام کے رہنمامفتی کفایت اللہ گرفتار

Read Next

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے