
لاہور:اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا،لاہور میں دو افراد نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کی رہائشی لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر ملزم حسن اور عرفان نے لاہور بلایا۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزموں نے ریلوے سٹیشن کے قریب ایک ہوٹل میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔تھانہ نولکھا پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور عمر شیخ سے رپورٹ طلب کر لی
0 Reviews