• جولائی 6, 2022

اثاثہ جات کیس: آغا سراج درانی کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور

اسلام آباد: احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔

خیال رہے سپریم کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیا تاہم ان کو جمعہ کو ہی نیب کی ٹیم نے سپریم کورٹ سے با ہر نکلتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

آغا سراج درانی کیس کی سماعت کے بعد چار گھنٹے تک سپریم کورٹ میں موجود رہے اور جب وہ سپریم کورٹ سے نکلے تو باہر نیب کی ٹیم موجود تھی۔ عدالت نے ضمانت کے مقدمے پر مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے ملزم کو پہلے گرفتاری دینے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں آغا سراج درانی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی تھی وہ ضمانت خارج ہونے کے بعد سے روپوش تھے جبکہ نیب نے آغا سراج درانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، سراج درانی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تو عدالت نے پہلے ان کو سرنڈر کر نے کا حکم دیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘سیالکوٹ واقعہ بڑے طوفان کا پیش خیمہ، ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیئے’

Read Next

فاروق ستار کی (ن) لیگی قیادت سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔