• دسمبر 7, 2021

اتحادیوں کے تحفظات: وزیراعظم کی زیر صدارت اہم بیٹھک کچھ دیر بعد ہوگی

اسلام آباد: اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے پی ٹی آئی قیادت ایکٹو، وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کی اہم بیٹھک کچھ دیر بعد ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں وفاقی وزراء اور پارٹی سینئر رہنما شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے سے متعلق مشاورت ہوگی۔ اپوزیشن کے ساتھ رابطوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ انتخابی اصلاحات اور دیگر قانونی بلوں کی منظوری کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس بلانے کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

ادھر وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کا اہم اجلاس بھی آج طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس آج وزیراعظم ہاوس میں ہوگا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمانوں کو مہنگائی سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔ ترجمانوں کو آئندہ کی حکمت عملی بارے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ڈی ایم جلسوں کا شوق پورا کر لے، حکومت مدت پوری کریگی: وزیراعلیٰ عثمان بزار

Read Next

روس نے بھارت کو ایس 400 فضائی دفاعی نظام کی فراہمی کا آغاز کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے