• اکتوبر 22, 2021

اب بھی دوسروں کے گھر کی گھنٹی بجا کر بھاگتا ہوں:امام الحق

لاہور: یہ بات بہت سے شائقین کرکٹ کیلئے حیرت کا باعث ہوگی کہ قومی کرکٹر امام الحق اب بھی لوگوں کو تنگ کرنے کیلئے ان کے گھر کی گھنٹیاں بجاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے ایک انٹرویو میں امام الحق نے کہا کہ وہ اب بھی مذاق کو پسند کرتے ہیں اور خود بھی ہنسی مذاق کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی دوسروں کے گھر کی گھنٹیاں بجاتے ہیں اور جب کوئی آگے سے اُن سے پوچھے کہ کس نے گھنٹی بجائی ہے تو وہ بالکل لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے ‘مجھے نہیں معلوم’ کہہ دیتے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ میدان سے باہر کیسے مزاج کے حامل ہیں تو اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یہ سوال ان کے کسی ساتھی کرکٹر سے کیا جائے تو وہ یہی کہیں گے کہ امام الحق انتہائی ہنسی مذاق کرتا ہے ، اور مذاق کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں ، بائیں ہاتھ کے بیٹر نے کہا کہ وہ اپنے اوپر بنائی جانے والی فلم میں بطور ہیرو احمد شہزاد کو دیکھنا چاہیں گے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سرفراز نواز ہڈیوں کی تکلیف میں مبتلا،وائرل ویڈیو پر کرکٹ حلقوں کو تشویش

Read Next

اداکارہ وینا ملک کورونا میں مبتلا،خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے