• اپریل 11, 2021

آکلینڈ: پہلا ٹی 20، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے دی

آکلینڈ:  نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔ کیویز نے 154 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کیا۔ پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 20 دسمبر کو ہوگا۔

کپتان شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا اور عماد وسیم کے ساتھ 40 رنز کی شراکت داری قائم کی، عماد وسیم 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان 42 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 2 چوکے بھی شامل ہیں۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف نے جارحانہ انداز میں بٹینگ کرتے ہوئے 18 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔

یاد رہے پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ سکور 201 ہے۔ یہ میچ قومی ٹیم نے 48 رنز سے 2018 میں جیتا تھا۔ قومی ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں سب سے کم سکور 101 ہے۔ اس میچ میں پاکستان کو 95 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سعودی عرب: ایک اور کاروبار کے فروغ کے لیے خطیر رقم مختص

Read Next

A1 TV Headlines 12 PM | 19 DECEMBER 2020

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے