• جنوری 23, 2021

آپریٹنگ سسٹم میں‌ بڑی خرابی، آئی فون صارفین سر پکڑ‌ کر بیٹھ گئے

نیویارک: آئی فون استعمال کرنے والے صارفین آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں آنے والے نقص کی وجہ سے ان دنوں ایک بڑی پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔ ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویپ سائٹ دی ورج کی رپورٹ  کے مطابق آئی فون کا آئی او ایس 14 آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کو ٹیکسٹ، آئی میسج اور واٹس ایپ میسجز کی وصولی کا علم نہیں ہو پارہا۔ آئی او ایس 14 استعمال کرنے والے صارفین نے شکایت کی کہ انہیں نوٹی فکیشن کے ذریعے پیغامات موصول ہونے کی اطلاع نہیں مل رہی علاوہ ازیں دیگر ایپلیکیشنز کی جانب سے ملنے والے نوٹی فکیشن ملنے میں بھی پریشانی کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بالخصوص یہ شکایت آئی فون کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے نئے ماڈل استعمال کرنے والے صارفین نے کی۔ آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرومیکس کے صارفین نے انتظامیہ کو بھی اس مسئلے سے آگاہ کیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سال دوہزار بیس کا آخری سورج گرہن، کیا پاکستان میں دیکھا جاسکے گا؟

Read Next

جی میل استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے