• اکتوبر 31, 2020

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کا بیان ریکارڈ

اسلام آباد:آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں وفاقی وزیر خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت نے نیب لاہور میں بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق قومی احتساب بیورو میں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت نے نیب لاہور میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں وزرا سے نیب کی مشترکہ انوسٹی گیشن ٹیم نے تحقیقات کیں۔ بیان ریکارڈ کروانے کے بعد نیب کی جانب سے تحریری بیان کی تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔ نیب ملتان نے دونوں بھائیوں کیخلاف انکوائری مکمل کرکے کیس لاہور ٹرانسفر کر دیا تھا۔ نیب کو موصول انکوائری سے متعلق درخواستوں میں الزام عائد کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت پر اصل اثاثے چھپانے کا الزام ہے۔ دونوں بھائیوں پر یہ بھی الزام ہے کہ 5 سال میں ان کے اثاثوں میں بھاری اضافہ ہوا۔ ہاشم جواں بخت پر اتحاد شوگر ملز، میگا پراجیکٹس اور ڈی ایچ اے لاہور میں کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ صوبائی وزیر نے زرعی اراضی بھی ظاہر نہیں کی۔ ان پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا بھی الزام ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خسرو بختیار پر بھی آمدن کے ذرائع چھپانے کا الزام ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ملک بھر میں تیز بارشیں، متعدد دیہات زیر آب، میت لے جانے کیلئے کشتی کا استعمال

Read Next

گوجرانوالہ میں 3 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل، سفاک ملزم گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے