• جولائی 28, 2021

آل پنجاب فٹ بال چمپئین شپ کا اعزاز سیالکوٹ کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں ہونے والی آل پنجاب فٹ بال چمپئین شپ کا اعزاز سیالکوٹ کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا، فائنل میچ میں لاہور کی ٹیم کو 2-1 سے شکست دی۔

گوجرانوالہ میں ہونے والے آل پنجاب فٹ بال چمپئین شپ کا فائنل میچ لاہور اور سیالکوٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے سر توڑ کوششوں کے باجود کوئی گول سکور نہ ہوسکا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میچ جیتنے کے لیے خوب محنت کر رکھی تھی، میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک ایک گول کیا گیا لیکن میچ کے آخری لمحات میں سیالکوٹ کی ٹیم نے ایک گول مزید کر کے 2-1سے لاہور کی ٹیم کو شکست دے دی، ٹورنامنٹ کے انعقاد سے کھلاڑی بہت خوش تھے۔

میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں ٹرافی اور نقد انعامات دیئے گئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق ’وکٹ کیپر‘ بن گئے

Read Next

ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے