
راولپنڈی:پاک فوج کے 6میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے جن میں میجر جنرل آصف غفور بھی شامل ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق اعلی سطح پر ترقی پانے والوں میں پاک فوج کے 6 میجر جنرلز شامل ہیں جن میں میجر جنرل اختر نواز، سردار حسن اظہر حیات ، میجر جنرل آصف غفور اور میجر جنرل سلمان فیاض غنی کو ترقی دی گئی ہے، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل محمد علی بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں
0 Reviews