• اپریل 16, 2021

آصف علی زرداری کی تقریر نے پی ڈی ایم کا نظریہ ملیامیٹ کردیا،فردوس عاشق اعوان

لاہور:معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گیارہ جماعتوں کاٹولہ نودوگیارہ ہوتانظرآرہاہے،آصف زرداری کی تقریر نے پی ڈی ایم کا نظریہ ملیامیٹ کردیا، گڑھی خدابخش جلسے میں شیرکےشکاری کےنغمےزرداری کی تقریرکی عکاسی تھے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوا ن کا کہنا تھا کہ مولانا دو نومولودوں کو لے کر سیاست میں گڈا گڈی کا کھیل رہے ہیں ،بھٹو کوغدارکہنےاوربینظیرکوسیکورٹی رسک کہنےوالی ن لیگ قیادت منہ چھپاتی پھررہی ہے،سیاسی کنیزوں نے موروثی سیاست کیلیے جدوجہد کی ۔ن لیگ کی خواتین کنیزوں کی بجائےلیڈربنیں، وہ گیڈربن کرمریم کی ہاں میں ہاں ملارہی ہوتی ہیں،مریم نوازکوسرخاب کےپرنہیں لگےجوصرف وہی نمائندگی کریں۔خطےمیں سیاست کےمحاذ پرخواتین کی حکمرانی رہی، مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی سے بھی خواتین کااقتدامیں حصہ رہا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کومعاشی اورقانونی سطح پر بااختیار بنانامشن ہے، بوسیدہ نظام کوجڑ سےاکھاڑنےکیلئےخواتین نے وزیراعظم کوووٹ دیا، عمران خان کےوژن کو حقیقت میں بدل رہےہیں، تبدیلی کے عمل میں پنجاب کی خواتین کو حصہ دار بنائیں گے، پاکستان کی 52فیصد سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ،373 ہدف کے تعاقب میں قومی بلے بازوں نے 71 رنز بنا لئے

Read Next

عمر شیخ کی قسمت کا فیصلہ قریب،صوبائی وزیر قانون نے کارکردگی رپورٹ مانگ لی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے