• اکتوبر 22, 2021

آصف زرداری کی ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد: احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو ذاتی میں دوبارہ طلب کر لیا۔

احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے آصف علی زرداری کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق صدر کی عدم حاضری پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی۔ احتساب عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر آصف زرداری پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔

عدالت نے آصف زرداری پر فرد جرم کیلئے 14 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔ احتساب عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر آصف زرداری کو ذاتی حیثیت میں پیش کریں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی منسوخی پر معافی مانگ لی

Read Next

افغانستان سے انخلا، جوبائیڈن اور امریکی جنرلز کے بیانات میں اختلاف سامنے آ گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے