• اکتوبر 19, 2021

آصف زرداری نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بری کرنے کی استدعا کر دی

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے آٹھ ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر بری کرنے کی استدعا کر دی۔ درخواست قابل ہے یا نہیں، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

آصف زرداری اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ہمراہ احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کے روبرو پیش ہوئے۔ فاروق ایچ نائیک نے بریت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نیب ترمیمی آرڈی نینس کے بعد کیس نہیں بنتا، فرد جرم بھی عائد نہیں کی جا سکتی۔ اس کیس میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں۔ یہ کیس کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں آتا ہی نہیں، درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کریں۔

جج احتساب عدالت نے کہا پہلے آپ اس درخواست کے قابل سماعت ہونے پر تو مطمئن کریں۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Headlines | 14 October 2021 | A1 Tv News

Read Next

صدر پیوٹن کی امریکہ کو ڈالر کی بجائے دوسری کرنسی میں تجارت کرنے کی دھمکی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے