• دسمبر 8, 2021

آسٹریلین ٹیم 24 برس بعد پاکستان کا دورہ کرے گی، شیڈول جاری

لاہور: آسٹریلین کرکٹ ٹیم آئندہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین ٹیم 24سال بعد پاکستان کے دورے پر آئے گی، مہمان ٹیم کے دورے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق کینگروزتین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 3 مارچ سے کراچی میں شیڈول ہے، دوسرا ٹیسٹ میچ 12سے16 مارچ کے مابین راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ تیسرے میچ کا آغاز 21 مارچ کو لاہور میں ہو گا جو 25 مارچ تک جاری رہے گا۔ سیریز کے چاروں وائٹ بال میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جو 29 مارچ سے 5 اپریل تک جاری رہیں گے۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی ٹیم آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان آئی تھی جب مارک ٹیلر کی قیادت میں کینگروز نے پاکستان کو سیریز میں ایک صفر سے شکست دی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Headlines | 08 November 2021 | A1 TV

Read Next

محکمہ ماحولیات کی نااہلی، لاہور فضائی آلودگی میں سرفہرست آگیا: پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے