• دسمبر 7, 2021

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر

آسٹریلیا نے پیٹ کمنز کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا ہے۔

پیٹ کمنز کو ٹم پین کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ پیٹ کمنز 1956 کے بعد آسٹریلیا کے کپتان بننے والے پہلے فاسٹ بالر ہیں۔ پیٹ کمنز آسٹریلیا ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان بھی رہ چکے ہیں۔

جبکہ  پیٹ کمنزکے ساتھ اسٹیو سمتھ کو نائب کپتان کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے کرکٹ سے کنارہ کشی کا فیصلہ کرنے کے بعد  تسمانیہ کی جانب سے ڈومیسٹک میچ کھیلنے سے بھی کار کردیا، ٹم پین نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں ابھی کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکتا۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے آسٹریلوی ٹیسٹ  کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نازیبا میسج اسکینڈل پر مستعفی ہوگئے تھے ۔ ٹم پین نے اسٹیون اسمتھ کے بال ٹمپرنگ اسکینڈل کے بعد کپتانی کا عہدہ سنبھالا تھا۔

ٹم پین نے 2017 کی ایشیز سیریز کے دوران کرکٹ تسمانیہ کی سابق ملازمہ کو  نازیبا ٹیکسٹ میسجز کیے تھے۔ جس کا اعتراف کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں انہوں نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران ٹم پین آبدیدہ ہوگئے اور انہوں نے مداحوں سے معافی بھی مانگی۔ ٹم پین کا کہنا تھا کہ یہ مشکل فیصلہ تھا لیکن میری فیملی اورکرکٹ کیلئے بہترہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

حقیقی زندگی میں کافی شرمیلا ہوں: شاہ رخ خان

Read Next

فواد چوہدری نے قوم کو تین خوشخبریاں سنا دیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے