• مئی 24, 2022

آسٹریلیا کیخلاف کراچی میں قومی ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

کراچی: 24سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں قومی ٹیسٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔

کراچی میں جاری کیمپ کے دوسرے روز بھی دو سیشنز ہوئے، پہلے سیشن میں فزیکل ٹریننگ اور نیٹ پریکٹس کی گئی۔

فواد عالم، اظہر علی اور امام الحق نے مارننگ سیشن میں بیٹنگ کی جس کے بعد سپنر یاسر شاہ کو نیٹ پریکٹس کا موقع دیا گیا۔

بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیتے ہوئے بتایا کہ وکٹ پر کیسے ٹھہرنا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ تک ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی نگرانی میں کیمپ کراچی میں جاری ہے، جس کے بعد کیمپ پنڈی میں لگے گا جس میں پی ایس ایل کھیلنے والے کھلاڑی بھی شریک ہونگے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فخر زمان کی بیٹنگ باؤلرز کو پریشان کر رہی ہے :زمان خان

Read Next

بالی ووڈ اداکارائیں جو فلم کا معاوضہ کروڑوں لیتی ہیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے