• اگست 15, 2022

آسٹریلیا کیخلاف سیریز: قومی سکواڈ کے تربیتی کیمپ کا آج آغاز

کراچی: آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل دستیاب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تربیتی کیمپ میں اظہر علی، فواد عالم، امام الحق، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل اور زاہد محمود شرکت کریں گے۔ ریزرو کھلاڑی یاسر شاہ اور محمد عباس بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔ ان کے علاوہ کیمپ میں طلب کردہ اضافی کھلاڑیوں میں عالیان محمود، احمد بشیر، علی عثمان، ارشد اللہ، حسیب اللہ، عرفان اللہ شاہ، محمد علی، رضا المصطفی اور تاج ولی بھی پریکٹس سیشنز میں شرکت کریں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ناروے کی جدید 956 فٹ لمبی کروز شپ 2023 میں بحیرہ روم میں اتاری جائے گی

Read Next

2019 میں لاپتہ ہونے والی 4 سالہ بچی بازیاب، اغواکار والدین نکلے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔