• مئی 25, 2022

آسٹریلیا کا 24 سال بعد پہلا ٹیسٹ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

پاکستان کی  آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے اور اسکور بورڈ پر اچھا اسکور سجانے کی کوشش کریں گے، وکٹ آخری دنوں میں اسپینرز کے لیے سازگار ہو سکتی ہے۔

قومی ٹیم میں بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، ساجد خان، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

Read Previous

یوکرین کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ پر روس کی بمباری، جوہری مواد کے اخراج کا خطرہ

Read Next

پشاور: قصہ خوانی کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 30 افراد شہید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے