• دسمبر 5, 2021

آسٹریلیا سے سیمی فائنل کی صورت میں مشتاق کا ٹیم کو مشورہ

لاہور: سابق کرکٹر مشتاق احمد نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل آسٹریلیا سے ہونے کی صورت میں قومی ٹیم کو مشورہ دیا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں مشتاق احمد نے کہا کہ بھارت کو آخری میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا اور افغانستان اگر نیوزی لینڈ کو ہرا دیتا ہے تو معاملہ رن ریٹ پر جائے گا۔ انہوں نے ٹیم کو مشورہ دیا کہ قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف دلیری کے ساتھ کھیلنا ہوگا اور آسٹریلیا کے خلاف ہماری وکٹیں جلدی نہیں گرنی چاہئیں۔

سابق سپنر کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت اچھی اور تگڑی کرکٹ کھیل رہا ہے اس لیے ہماری ٹیم کو بطور پروفیشنل یہ نہیں سوچنا کہ سیمی فائنل میں حریف کون ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کرکٹ آسٹریلیا کا افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ ملتوی

Read Next

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے