• جولائی 30, 2021

آزاد کشمیر کا صدر اور وزیراعظم پی ٹی آئی سے ہی ہوگا: گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مخالفین کی گلگت بلتستان انتخابات جیسی شکست مقدر ہوگی، انشاء اللہ آزاد کشمیر کا صدر اور وزیر اعظم پاکستان تحر یک انصاف سے ہی ہوگا۔

گورنر پنجاب چودھری سرور سے تحریک انصاف کے شوکت بسراء نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ہی کشمیریوں کیساتھ ساتھ فلسطینیوں کے بھی سفیر ہیں، اپوزیشن جتنی مر ضی رکاوٹیں ڈال لیں اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینگے، عوام ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنیوالوں کیساتھ نہیں، حکومتی بیانہ کیساتھ کھڑے ہیں۔

چودھری سرور نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکانٹ میں 1.5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری حکومتی پالیسوں پر اعتماد ہے، پاکستان معاشی سمیت ہر شعبے میں کامیابی سے دنیا میں آگے بڑھ رہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گرین اینڈ کلین پاکستان تحریک انصاف کا ویژن ہے: وزیراعظم عمران خان

Read Next

امریکا کا شام پر فضائی حملہ، 5 جنگجو ہلاک، متعد د زخمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے