• جولائی 28, 2021

آزاد کشمیر میں روپوش ایلیٹ فورس پنجاب کے جوان کے قاتل گرفتار

مظفرآباد:  آزاد کشمیر پولیس نے پنجاب پولیس کے ایلیٹ فورس کے جوان کے قاتلوں کو ڈھونڈ نکالا ہے، سزا یافتہ مجرمان عدالت سے فرار ہو گئے تھے۔

مظفرآباد میں تھانہ صدر پولیس کے جوانوں نے پنجاب پولیس کے ایلیٹ فورس کے جوان کے قتل میں ملوث عدالت سے موت اور عمر قید کے سزا یافتہ مجرمان کو ڈھونڈ نکالا جنہیں عدالتی کاروائی مکمل کرنے کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

حکام پنجاب اور آزاد کشمیر پولیس کی باہمی کوششوں سے سال 2019 سے مظفرآباد کے نواحی علاقوں میں روپوش ملزمان کی گرفتاری کو بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

آزاد کشمیر پولیس کے صوبوں سے ریکارڈ کے تبادلے کے ساتھ تھانوں کی سطح پر کرایہ داروں کا ریکارڈ مرتب کرنے کے بوگس نظام کے سبب بھی اشتہاری ملزمان اور مجرمان دندناتے پھرتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

نئی نسل کو اسلامی فنون کی جانب راغب کرنے کیلئے رابی پیرزادہ کے فن پاروں کی نمائش

Read Next

روس کا لاپتہ ہونیوالا طیارہ سائبیریا سے مل گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے