• ستمبر 27, 2022

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کی درخواست، آج مختصر فیصلہ سنایا جائے گا

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کے لئے سپریم کورٹ میں حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی۔ حکومتی وکلاء نے انتخابات کے لئے 25 مئی 2023 تک کا وقت مانگا ہے، وکلاء کے دلائل مکمل ہوگئے جبکہ عدالت آج ہی مختصر فیصلہ سنائے گی۔

بلدیاتی انتخابات کے التواء کے لئے حکومتی درخواست پر آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے فل بینچ نے سماعت کی۔ دوران دلائل حکومتی وکلاء کا کہنا تھا کہ ملکی سکیورٹی صورتحال، فورسز کی کمی اور مالی مسائل کے سبب بلدیاتی انتخابات کروانا ممکن نہیں ہے، حکومت کو 25 مئی تک کا وقت دیا جائے۔

عدالت میں دلائل دیتے ہوئے آزادجموں و کشمیر بار کونسل کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ بلدیاتی الیکشن کے لئے جاری شیڈول پر عملدرآمد کروایا جائے جبکہ انتخابات کے التوا کے لئے حکومت بدنیتی سے کام لے رہی ہے۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکومتی درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد حکومتی درخواست پر عدالت آج ہی مختصر حکم سنائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ریٹائرمنٹ کے وقت گھر کی چھت سرکاری ملازمین کا حق ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

Read Next

بی آر ٹی پشاور کی آڈٹ رپورٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔