• جولائی 28, 2021

آزاد کشمیر میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر، ضلع پونچھ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

مظفرآباد:  آزاد کشمیر میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ ضلع پونچھ میں کانٹے کے مقابلے متوقع ہیں۔ ضلع پونچھ کی 7 نشستوں پر 6 خواتین سمیت 111 اُمیدواروں میں پنجہ آزمائی ہو گئی۔

آزاد کشمیر الیکشن مہم عروج پر، ضلع پونچھ میں 111اُمیدواروں کے درمیان مقابلہ ، ن لیگ، پی ٹی آئی اور پی پی کے اُمیدواروں کے درمیان زور کا جوڑ پڑنے کا امکان ہے۔ ضلع میں بڑی سیاسی جماعتوں کا پرانے کھلاڑیوں پر انحصار، حلقہ ایل اے 19ہجیرہ میں چچا بھتیجا مدمقابل، ارزش سدوزئی پی ٹی آئی ، عامر الطاف ن لیگ ، سردار یعقوب پی پی کی اُمیدوں کا مرکز ہیں۔

حلقہ ایل اے 22میں شاہدہ صغیر چغتائی پی ٹی آئی کی اُمیدوار ، ایل اے 18 میں اہم سیاسی کھلاڑیوں کے درمیان جوڑ، ن لیگ چودھری یاسین ، پی ٹی آئی کے سردار قیوم نیازی،مسلم کانفرنس کے سردار اصغر آفندی اور پیپلزپارٹی کے اعجاز یوسف کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 2 نوجوان شہید

Read Next

اپوزیشن آزاد کشمیر میں بھی ناکام ہو گی، عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے: پی ٹی آئی رہنما

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے