• ستمبر 19, 2021

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی: پی ٹی آئی کے انوارالحق 32 ووٹ لیکر اسپیکر منتخب

مظفر آباد:  پی ٹی آئی کے انوارالحق 32 ووٹ لے کر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے متفقہ امیدوار فیصل ممتاز نے 15 ووٹ لئے۔

واضح رہے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 53 رکنی ایوان میں پی ٹی آئی کی نشستوں کی مجموعی تعداد 32 ہے۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تینوں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہوئے۔ ٹیکنوکریٹ، علما مشائخ اور سمندر پار کشمیریوں کی مخصوص نشستوں کیلئے ہونے والے انتخاب میں تحریکِ انصاف کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

علما و مشائخ کی نشست پر پی ٹی آئی کے پیر محمد مظہر سعید، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر رفیق نیئر اور سمندر پار کشمیریوں کی نشست پر محمد اقبال کامیاب ہوئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

لاہور میں لاپتہ ہونیوالی چار بچیوں کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا

Read Next

آزاد کشمیر:تحریک انصاف کے انوارالحق سپیکراور ریاض گجرڈپٹی سپیکر منتخب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے