• ستمبر 26, 2021

آزاد کشمیر صدارتی انتخاب: پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ

مظفر آباد: پاکستان میں شدید اختلافات کے باوجود آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے اتحاد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی میاں عبدالوحید کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار بیرسٹر سلطان کے مقابلے میں مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے وادی نیلم سے رکن اسمبلی میاں عبدالوحید صدارتی امیدوار ہوں گے۔ مسلم لیگ ن اپنا امیدوار کھڑا کرنے کی بجائے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے گی۔

وزارت عظمی، سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں بھی پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے امیدوار مشترکہ تھے۔ آزاد کشمیر کے صدارتی الیکشن کیلئے کاغذات آج جمع ہوں گے جبکہ پولنگ 17 اگست کو ہوگی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گوجرانوالہ میں ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش

Read Next

یوم آزادی کی مناسبت سے بی آر ٹی بس کو سبز ہلالی پرچم سے سجا دیا گیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے