• مئی 24, 2022

آزادکشمیر: گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافے نے صارفین کی کمر توڑ دی

مظفرآباد:  آزاد کشمیر میں گھریلو استعمال کے گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافے نے صارفین کی کمر توڑ دی، شہریوں نے حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کر دی۔

آزادکشمیر میں حکومت  کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافے کا فیصلہ عام صارفین پر قہر بن کر ٹوٹا ہے، 2320 روپے میں فروخت ہونے والا گیس سلینڈر راتوں رات 2758 روپے کا ہوگیا ہے تو شہری گیس کی قیمت میں اس اضافے کو غیر منصفانہ فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔

گیس کی نئی قیمتوں کے بعد ریاست کی 70 فیصد سے زائد آبادی پر اس کا براہ راست اثر پڑا ہے تو شہری حکومت کے اس فیصلے پر نظر ثآنی کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔

گھریلو استعمال کے گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ایک طرف تو نرخ نامے کے بر خلاف اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں فی سلنڈر 100 سے 150 روپے زائد وصولی بھی جاری ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

Read Next

سپین میں یوکرینی ملاح روسی مالک کی کشتی کو ڈبونے کی کوشش پر گرفتار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے