• جنوری 20, 2021

‘آر یا پار’ کا دعویٰ کرنے والوں نے ایک اور تاریخ دے ڈالی: شہباز گل

اسلام آباد: شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان سے استعفیٰ لینے والوں کی اپنے استعفوں کے انبار کی بھڑکیں، پہلے 8 پھر 13 دسمبر کو ‘آر یا پار’ کا دعویٰ کرنے والوں نے ایک اور تاریخ دے ڈالی۔

دوسری جانب شبلی فراز نے کہا کہ ہم میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں اور آزادی صحافت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار کے بنیادی، آئینی اور جمہوری حق پر کامل یقین رکھتی ہے، مریم نواز کی میڈیا پر الزام تراشیاں، دھمکیاں ان کے اظہار رائے کی آزادی کے دعوؤں کے جھوٹ اور بہروپ ہونے کا ثبوت ہے، ان کو وہی میڈیا اچھا لگتا ہے، جو ان کے گیت گائے، ان کے دور حکومت میں قوم اخبار کا چند صفحات پر آنا ابھی نہیں بھولی۔

ادھر جانب معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کرپشن پہ کوئی سمجھوتہ نہیں، وزیراعظم کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ لے کر آئے، عمران خان کا مشن کرپٹ عناصر کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجکماری کے چہرے سے شکست کے آثار چھلک رہے ہیں، اپوزیشن کا کرپٹ ٹولہ عوامی ہمدردی کیلئے صفائیاں پیش کر رہا ہے، اپوزیشن ممبران کرپٹ ٹولے کی سیاست چھوڑ کر عوام، ملکی مفاد کی بات کریں، عوام نے اپنے مسائل کے حل کیلئے ان کو اسمبلیوں میں بھیجا، اس ٹولے نے ہمیشہ ذاتی مفادات کی سیاست کی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مینار پاکستان پر جلسہ: لیگی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج، مریم نواز اور دیگر رہنما نامزد

Read Next

جھوٹی ایف آئی آر تاریخی جلسے کی کامیابی کا تحریری ثبوت ہے: مریم اورنگزیب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے