• نومبر 24, 2020

آرمی چیف کی ہدایت،گلوکار شوکت علی سی ایم ایچ لاہور منتقل

لاہور:چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر جگر کے عارضے میں مبتلا گلوکار شوکت علی کو سی ایم ایچ لاہور منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شوکت علی کو چند روز قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ کے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ کئی روز زیر علاج رہے تاہم اب انہیں سی ایم ایچ لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال پہنچنے پر ایم ایس سی ایم ایچ بریگیڈیئر عامر بن طاہر نے گلوکار کا استقبال کیا اور ان کو پھول پیش کئے۔ شوکت علی کے بیٹے امیر شوکت علی نے چیف آف آرمی سٹاف کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طر ف سے بھی شوکت علی کیلئے پھول بھجوائے گئے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اسپینش سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ ایکوا ڈور کے رچرڈ کیراپاز نے جیت لیا

Read Next

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے باتیں نہیں عملی اقدامات کرنا ہونگے: منشا پاشا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے