• اکتوبر 26, 2020

آرمی چیف سے ملاقاتیں، مریم اور نوازشریف سے متعلق گفتگو بھی کی، محمد زبیر کی تصدیق

کراچی:گورنر سندھ محمد زبیر آرمی چیف سے ہونے والی دونوں ملاقاتوں کی تصدیق کردی نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ ملاقات اور کھانے کےدوران سیاست پر بھی بات ہوتی ہے ملاقات طویل تھی جس میں نواز شریف اور مریم نواز کے معاملے پر بھی پر گفتگو ہوئی محمد زبیر نے بتایا کہ مریم نواز اور نوازشریف کے حوالے سے جب گفتگو کی تو آرمی چیف نے کہا قانونی معاملات عدالت کو دیکھنے چاہئیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ’اس قسم کی ملاقاتیں خفیہ ہوتی ہیں، اس لیے میں نے کسی سے کوئی تذکرہ نہیں کیا  انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرباجوہ سے40 سال پرانےتعلقات ہیں، اُن سے اسدعمر کے بیٹےکے ولیمے میں ملاقات ہوئی تو آرمی چیف نے کہا اسلام آبادآئیں ملاقات کریں اُن کا کہنا تھاکہ ’ملاقاتوں میں نوازشریف اور مریم نواز سے متعلق گفتگو ہوئی مگر کوئی ریلیف نہیں مانگا، اس طرح کی مٹینگز میں سیاسی بات چیت بھی ہوجاتی ہے‘۔ محمد زبیر نے یہ بھی بتایا کہ دوسری ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

’نواز شریف اور مریم سے متعلق محمد زبیر نے آرمی چیف سے ملاقاتیں کیں‘

Read Next

توشہ خانہ ریفرنس: نیب کے 2 گواہان کے بیانات قلمبند

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے