• ستمبر 23, 2021

آرمی چیف سے قطر کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے نائب وزیراعظم نے ملاقات کی ہے جس کے دوران باہمی دلچسپی، افغان صورتحال، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قطر کے نائب وزیراعظم سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان، بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ علاقائی امن کے لیے کام کرتا رہے گا، آرمی چیف نے افغانستان کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے کہا پاکستان، افغان عوام کے مستحکم اور خوشحال مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔

ملاقات میں شیخ محمد بن عبدالرحمن نے افغانستان سے کامیاب انخلاء میں پاکستان کے کردار کو سراہا، قطری نائب وزیر اعظم نے کہا پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید وسعت کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

طالبان کے ساتھ گفتگو جاری رکھنا سب کے مفاد میں ہے، امریکی محکمہ خارجہ

Read Next

محمد نواز مثبت کوویڈ ٹیسٹ کے باعث قرنطینہ میں منتقل

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے