• نومبر 28, 2020

آرمی چیف سےکمانڈرقطرامیری ایئرفورس کی ملاقات،سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی:آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر قطر امیری ائیرفورس نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی تعلقات کے علاوہ پیشہ وارانہ امور اور سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کے موقع پر کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔ میجرجنرل سلیم حماد عقیل النابط نے علاقائی امن کیلئے پاک فوج کے کردارکی تعریف کی اور قطری افواج کی تربیت کیلئے تعاون کو سراہا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وفاقی وزرا نے حکومت کے اقدامات کو صنعت کی بحالی میں اہم قرار دیدیا

Read Next

اسلام آباد ہائیکورٹ: انڈور شادی ہال میں تقاریب پر پابندی کیخلاف درخواست مسترد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے