• اکتوبر 26, 2020

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سکردو اور گلگت کا دورہ

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکردو اور گلگت کا دورہ  کیا جہاں انہیں کنٹرول لائن پر تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی،پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ درپیش چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے بہترین تیاری ضروری ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکردو اور گلگت کا دورہ کیا۔ سکردو پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کنٹرول لائن پر تعینات افسروں اور جوانوں کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ گلگت کے دورے کے دوران آرمی چیف نے جدید ترین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا اور ان کی کوششوں کو سراہا۔  میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک سپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن نے بنایا ہے۔ پارک انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں جدید ریسرچ کے لیے معاون ثابت ہو گا، علاقہ میں سائبر انڈسٹری کی ترقی کے حوالے سے پراجیکٹ اہم کردار ادا کرے گا۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق سافٹ ویئر پارک دفاعی کمیونیکیشن کے شعبہ میں نوجوانوں کی صلاحیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے خراب موسمی حالات کے باجود افسروں اور جوانوں کے بلند جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دور دراز کے علاقوں میں سافٹ ویئر پارک ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک حوصلہ مند قدم ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس،مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر کی انکوائریوں کا جائزہ لیا

Read Next

بغاوت کے مقدمے سے حکومت کا کچھ لینا دینا نہیں،شبلی فراز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے