• دسمبر 1, 2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمرڈ کور رجمنٹل سنٹر نوشہرہ کا دورہ

نوشہرہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے آرمرڈ کور رجمنٹل سنٹر نوشہرہ کا دورہ کیا، اور یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ ندیم ذکی منج کے آرمرڈ کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے جبکہ جنگ میں آرمرڈ کور کے فیصلہ کن کردار کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ آرمرڈ کور کی پیشہ ورانہ مہارتیں اور آپریشنز میں کارکردگی نمایاں ہیں، ہر سطح پر کمانڈرز پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دیں، فوج اورخصوصی آرمرڈ کور میں جدید ٹیکنالوجی کو روشناس کراتے رہنا چاہیے، آرمرڈ کور کیلئے ٹیکنالوجی بارے تازہ ترین پیش رفت سے باخبر رہنا ضروری ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

’ہمیں تم پر فخرہے’: صدر، وزیراعظم سمیت دیگر کا قومی ٹیم کو خراج تحسین

Read Next

اتحادی جماعتوں کا کالے قانون کا حصہ بننے سے انکار نیک شگون ہے: شہباز شریف

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے