• نومبر 25, 2020

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوئس سفیر کی ملاقات،اہم پر بات چیت

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان اور افغانستان کیلئے سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے ملاقات کی۔ انہوں نے خطے میں امن اور تنازعات سے بچنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان اور افغانستان کے لئے سوئٹزرلینڈ کے سفیر Benedict de Cerjat) نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ سوئس سفیر نے پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان میں تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن اور تنازعات سے بچنے کے لیے شاندار کردار ادا کیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیر اعظم نے اپوزیشن کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرلیا

Read Next

مزار قائد کی حرمت کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے،شبلی فراز

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے