• اپریل 14, 2021

آدھا ایوان خالی ہوا تو پیپلز پارٹی کو استعفے دینا پڑیں گے، مولانا فضل الرحمان

پشاور:  حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آدھا ایوان خالی ہو گیا تو انھیں استعفے دینا پڑیں گے

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کل 10 جماعتوں میں سے 9 کی رائے تھی کہ لانگ مارچ سے قبل استعفے دینا چاہیں، مگر پیپلز پارٹی یہ معاملہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں رکھے گی پھر اپنا موقف بتائے گی۔

مولانا فضل الرحمان گزشتہ روز ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس بارے میڈیا پر چلنے والی خبروں پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجالس کی اندر کی کہانی کو افشا کرنا بد یانتی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم متحد ہے، اختلاف رائے ہوتا رہتا ہے، کل بھی ایسا ہوا تھا۔ ہمیں پیپلز پارٹی کے موقف کا انتظار ہے، خدا کرے انہیں سمجھ آ جائے۔ ہم پیپلز پارٹی کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جب پی ڈی ایم بنا رہے تھے تو اس میں استعفے کا آپشن رکھا، اس میں یہ نہیں لکھا کہ استعفوں کا آپشن لاسٹ ہوگا یا ایٹم بم ہیں۔ ہم حکومت کومسلسل پریشان رکھنا چاہتے ہیں۔ آج کی پریس کانفرنس میں دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ لانگ مارچ اب کب ہوگا؟ مولانا فضل الرحمان اس کا جواب دیئے بغیر چلے گئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

A1 Tv Headlines 12 PM | 17 th March 2021

Read Next

کورونا سے مزید 61 افراد جاں بحق، 3495 نئے مریض

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے