• اپریل 14, 2021

آخری دو سال ہیں اب کام کریں وزیر اعظم نے ٹیم خبردار کردیا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ اب حکومت نے سکھ کا سانس لیا ہے اور وزیراعظم نے ٹیم کو کہہ دیا ہے کہ آخری دو سال ہیں اب کام کریں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لانگ مارچ ہوتا تو عمران خان ہر طرح کی صورت حال کے لیے تیار تھے، اب حکومت نے سکھ کا سانس لیا ہے اور وزیراعظم  نے ٹیم کو کہہ دیا ہے کہ آخری دو سال ہیں اب کام کریں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں سب کے ساتھ بات چیت ہو ، اصلاحات کرنی ہیں، اس لیے بات چیت کے دروازے کھولنے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری کو کسی نے مینیج نہیں کیا اور وہ سندھ حکومت نہیں چھوڑنا چاہتے۔

 

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ایس ایل کے بقیہ میچز 23 مئی سے 20 جون تک کرانے کی تجویز

Read Next

ہر 3 میں  سے1 پاکستانی مستقبل میں  اپنی آمدنی میں اضافے کیلئے پر امید ہے، گیلپ سروے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے