• جولائی 28, 2021

آج پاکستان سفارتی محاذ پر کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے: گورنر پنجاب چودھری سرور

لاہور: گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ آج پاکستان سفارتی محاذ پر کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان کشمیر اور فلسطینیوں کے سفیر بنا کر ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔

گورنر پنجاب چودھری سرور سے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ چودھری سرور کے دورہ امر یکہ، مسئلہ کشمیر و فلسطین سمیت دیگر ایشوز پر گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب اور معید یوسف نے امن کیلئے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل لازم قرار دے دیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان امن اور بھارت دہشت گردی و انتہاپسندی کیساتھ ہے، دہشتگردی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستان کی قربانیں دنیا میں مثال ہیں۔

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ پاکستان کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ متحد کھڑا ہے، افغانستان امن مذاکرات کیلئے بھی پاکستان نے بہت محنت کی ہے اور پاکستان وہاں مکمل امن کا خواہاں ہے، پاکستان افغانستان کا بھائی ہے، ہم وہاں مکمل امن چاہتے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکا کے مشہور گرم مقام ڈیتھ ویلی میں درجہ حرارت 54 ڈگری تک پہنچ گیا

Read Next

بینک 25ہزار ماہانہ منتقلی کی سہولت مفت فراہم کریں، اسٹیٹ بینک

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے