• جون 21, 2021

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ،بابر اعظم اور حسن علی کی ترقی

لاہور:جنوبی افریقا کوٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ اور فاسٹ باؤلر حسن علی کی باؤلنگ میں ترقی ہوئی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین رینکنگ کے مطابق انگلش کپتان جو روٹ بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس کے بعد دو درجے کرتے ہوئے پانچویں سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا پہلا اور آسڑیلیا کے سٹیو سمتھ کا دوسرا نمبر ہے جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین چوتھے اور ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔ باؤلنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا اور انگلینڈ کے براڈ کا دوسرا نمبر برقرار ہے جبکہ جیمز اینڈرسن تین درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف شاندار پرفارمنس دینے والے پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی 21 درجے بہتری کے بعد 32 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ بولرز کی رینکنگ میں محمد عباس کا 12 واں نمبر ہے جبکہ شاہین آفریدی 4 درجے بہتری کے بعد 30 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پوری کوشش تھی کہ ورائٹی کے ساتھ باؤلنگ کروں،عثمان قادر

Read Next

فٹبال ایف اے کپ: مانچسٹر یونائیٹڈ نے ویسٹ ہیم کو ایک صفر سے ہرادیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے