• ستمبر 19, 2021

آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

لاہور:  آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ عالمی میلے کا آغاز اومان اور عرب امارات میں 17 اکتوبر سے ہوگا۔ پاکستان اور روایتی حریف بھارت 24 اکتوبر کو دبئی میں آمنے سامنے ہونگے۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا مقابلہ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ 26 اکتوبر کو شارجہ میں ہوگا۔ پاکستان اور افغانستان 29 اکتوبر کو دبئی میں مدمقابل ہونگی۔

پاکستان اور کوالیفائیر اے 2 کے ساتھ 2 نومبر کو ابوظہبی میں ہوگا۔ پاکستان کا کوالیفائیر بی 1 کے ساتھ مقابلہ 7 نومبر کو شارجہ میں ہوگا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر جبکہ دوسرا 11نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سپریم کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے رکن سلمان نعیم کو بحال کر دیا

Read Next

قومی اسمبلی کے تیسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی رپورٹ جاری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے