• ستمبر 20, 2021

آئی جی پنجاب نے لاہور میں خاتون سے زیادتی واقعے کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

لاہور: آئی جی پنجاب نے لاہور میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم احمد نے غالب مارکیٹ میں نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، غالب مارکیٹ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

چین اور روس کے صدور میں ٹیلی فونک رابطہ، افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال

Read Next

مظفرآباد: آزاد کشمیر کی 15 رکنی کابینہ آج حلف لے گی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے