• ستمبر 19, 2021

آئی ایم ایف کی افغانستان سے سٹاف کے بحفاظت انخلا میں مدد پر پاکستان کی تعریف

اسلام آباد:a آئی ایم ایف کی جانب سے افغانستان سے انخلاء کے حوالے سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا اور پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا گیا۔

افغانستان سے سفارتخانوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے عملہ کے انخلاء میں پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی دنیا معترف ہوگئی۔ عالمی رہنماوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کو منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹیلینا جارجیوا کی جانب سے خط لکھا گیا ہے، جس میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا ہے انتہائی مشکل گھڑی میں افغانستان سے آئی ایم ایف سٹاف اور ان کے خاندانوں کے بحفاظت انخلا پر دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں، وزیرِ خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر دفاع اور گورنر سٹیٹ بنک کے کردار کو بھی سراہتے ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ مشکل وقت میں انخلا کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے اعلیٰ سطح پر کی جانے والی کوششیں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں، پاکستان اور فنڈ کے مابین پارٹنرشپ پر مشکور ہیں اور اس تعاون کے تسلسل کے متمنی ہیں۔ کرسٹیلینا جارجیوا نے وزیرِ اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

انجلینا افغانستان میں شکست کے بعد امریکی ہونے پر شرمندہ

Read Next

کراچی: لیاری میں سپر سٹور میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے