• دسمبر 1, 2021

آئی ایم ایف ٹیکسز لگانا چاہتا تھا مگر ہم نے انکار کر دیا: مشیر خزانہ شوکت ترین

کراچی: شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ٹیکسز لگانا چاہتا تھا مگر ہم نے انکار کر دیا، عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم ایز ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ہمیں اسٹاک مارکیٹ پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنا ہوگا، ایس ای سی پی میں کمپنیوں کی رجسٹریشن تیزی سے ہو رہی ہے، ماضی کے مقابلے کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 20 فیصد اضافہ ہوا، نئی 223 کمپنیوں نے چھوٹے سرمائے سے آغاز کیا تو معیشت میں بہتری ہوگی۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات کر رہے ہیں کہ روپے کی قدر بہتر ہو، آئی ایم ایف معاہدہ کے بعد ٹیکسز میں اضافہ نہیں ہوگا بلکہ چھوٹ ختم ہوں گی، ہم ٹیکس نہیں بڑھانے دیں گے، افواہیں تھیں لاکرز سیل ہو جائیں گے، کوئی ایسی چیز نہیں ہوگی، جو پہلے سے ٹیکس دے رہے ہیں ان پر مزید ٹیکس عائد نہیں ہوگا، کیا کھاد پر سبسڈی ہمارے کسانوں تک پہنچ رہی ہے ؟ کھاد پر سبسڈی سے بھی یوریا کی بوری کسان کو 2200 میں مل رہی ہے، ہم کسانوں کو ڈائریکٹ ٹارگٹڈ سبسڈی دینے جا رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مریم اور شاہد خاقان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

Read Next

‘آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق غلط فہمیاں پھیلائی گئیں، ٹیکسز نہیں بڑھائیں گے’

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے